Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90197
Published : 28/12/2015 11:8

سیرت نبوی کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت

شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدر الدین حسون نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو سیرت نبوی کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ تہران میں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ احمد بدر الدین حسون کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں شریک علما کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے ملکوں میں واپس پہنچنے کے بعد سیرت نبوی کی اساس پر نئی سوچ کی بنیاد ڈالیں۔ سلامتی کونسل کے اس اعتراف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شامی عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، شام کے مفتی اعظم نے کہاکہ آج نیا شام وجود میں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن شام کو تباہ اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں، لیکن امت مسلمہ نبی اکرم (ص) کے احکامات اور اہلبیت عصمت و طہارت (ع) کی سفارشات پر عمل کرکے شام پر امریکی تسلط کی سازش کو ناکام بنادے گی۔ شام کے مفتی اعظم نے اسلامی ملکوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرکے اس کے سفارت خانے بند کردیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد ویکجہتی کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کی بھی قدردانی کی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19