دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 90248
تاریخ انتشار : 28/12/2015 20:9
تعداد بازدید : 2

یورپی ملکوں کو اپنی غلطیوں کا احساس ہوگیا: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کو ماسکو کے بارے میں اپنی غلطیوں کا احساس ہوگیا ہے۔

اسپوتنک نیوز کے مطابق وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین نے یوکرین کے اندرونی بحران کی آڑ میں روس کے خلاف محاذ آرائی کو ایک غلطی تسلیم کرلیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس غلطی کے بارے میں مغربی ممالک کے اعلی عہدیدار روسی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں کچھ اور ذرائع ابلاغ میں کچھ اور کہتے ہیں۔

سرگئی لاؤروف نے کہا کہ یوکرین کو مغربی ملکوں کی غلط خارجہ پالیسی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے اور اس صورتحال نے یوکرین کی حکومت کو انتہائی خطرناک دوراہے پر پہنچادیا ہے۔سرگئی لاؤروف نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کو دوہرایا کہ روس کے خلاف محاذ آرائی کرکے مغرب نے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جرمنی کے وزیر خزانہ زگمار گیبرل نے اپنے ایک بیان میں، ماسکو برلن تعلقات کو معمول پر لائے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مغرب اور روس کے درمیان سرد مہری کا خاتمہ ضروری ہے۔ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ اگرچہ روس اوریورپی یونین کے تعلقات مشکلات کا شکار ہیں تاہم باہمی مشارکت کا امکان بدستور موجود ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :