Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90249
Published : 28/12/2015 20:11

چین کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بہتری کا خیر مقدم

چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کا خیرمقدم کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے پیر کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات کے بارے میں کابل اور اسلام آباد کے درمیان اتفاق رائے ایک مثبت قدم ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اس اقدام سے نہ صرف افغانستان میں امن بحال ہوگا بلکہ خطے کی صورتحال کو مستحکم بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ لوکانگ نے مزید کہا کہ ان کا ملک ہر اس تجویز کی حمایت کرتا ہے جس کے نتیجے میں افغانستان کے امن و استحکام میں مدد مل سکتی ہو۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں ایک دوسرے سے ملاقات کر کے گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کے لیے روڈ میپ کی تیاری کی غرض سے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ طے پایا ہے کہ جنوری دوہزار سولہ میں ہونے والے مذاکرت میں پاکستان اور افغانستان کے علاوہ امریکہ اور چین کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20