Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90250
Published : 28/12/2015 20:14

ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارت کو دوگنا کیا جا سکتا ہے: علی طیب نیا

ایران کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ موجودہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی لین دین کو دو گنا تک بڑھایا جا سکتا ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا نے اتوار کی رات نئی دہلی میں ایک خطاب میں ایران - ہندوستان اقتصادی کونسل کی تشکیل کو دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے مناسب قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ جو فیصلے کئے گئے ہیں ان پر جلد سے جلد عمل کیا جائے گا-

طیب نیا نے جو ایران - ہندوستان اقتصادی کمیشن میں شرکت کے لئے نئی دہلی کے دورے پر ہیں، دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اس کونسل کے اہم کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ اس کونسل کی فعالیت اور دونوں ملکوں کے تعلقات پر اس کی توجہ، تعاون کو فروغ دینے میں موثر کردار ادا کرے گی-

ایران کے وزیر خزانہ نے گذشتہ برسوں کے دوران ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ہندوستان عالمی اقتصاد میں پیشقدم ملک قرار پایا ہے اور یہ ترقی نہ صرف ہندوستان سے غربت کے خاتمے بلکہ عالمی سطح پر رفاہ و آسایش میں اضافے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے-

ایران کے وزیر اقتصاد علی طیب نیا جو ایران - ہندوستان اقتصادی کمیشن میں شرکت کے لئے جمعے کو دہلی پہنچے ہیں، پیر کو ہندوستانی حکام سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کی راہوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22