Wed - 2018 June 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90261
Published : 29/12/2015 17:23

پاکستان میں چھ داعش دہشت گرد گرفتار

پاکستان میں سیکورٹی اہلکاروں کی ایک کارروائی میں داعش کے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے-

پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے سیالکوٹ میں داعش سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گردوں کو گرفتار اور ان کے تربیتی مرکز کو بند کر دیا ہے- داعش دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ سے موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے لاری اڈے میں کارروائی کر کے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ، حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق داعش سے ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور دھماکا خیزمواد برآمد کئے گئے ہیں-

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے تین دہشتگردوں نے باقاعدہ عسکری ٹریننگ حاصل کی  ہے اور انہوں نے ڈسکہ کے علاقے گلوٹیاں میں خصوصی تربیتی مرکز بھی بنا رکھا تھا۔ دہشت گردوں کو تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 June 20