Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90267
Published : 29/12/2015 17:37

امریکہ کے خلاف جوابی اقدام کیا جائے گا: لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا کو اپنے ایران مخالف اقدام کے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران ایران کے خلاف امریکی کانگریس کےنئے قانون کے بارے میں کہا کہ امریکا کواس کے اقدام کا جواب دیا جائے گا - انہوں نے کہاکہ امریکی حکام سفارتی میدان میں بری طرح دفاعی حالت میں چلے گئے ہیں اور اس صورتحال سے باہر نکلنے کے لئے وہ بچگانہ حرکتیں کررہے ہیں -

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ امریکی کانگریس نےاسلامی جمہوریہ ایران کے اثاثوں کے بارے میں جو فیصلے کئے ہیں وہ ماضی سے مربوط ہیں انہوں نے کہا کہ جو کام امریکی انجام دے رہے ہیں وہ ظالمانہ ہیں اور وہ ایران کے اثاثوں کی جو غلط اور بیہودہ بہانوں سے چوری کررہے ہیں اسے برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہر حال میں اس کا جواب دیا جائے گا -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18