Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90275
Published : 29/12/2015 18:33

تہران میں عالمی اسلامی بیداری کونسل کی سپریم باڈی کا آٹھواں اجلاس اختتام پذیر

عالمی اسلامی بیداری کونسل کی سپریم باڈی کا آٹھواں اجلاس تہران میں ایک بیان جاری کر کے ختم ہو گیا۔ عالمی اسلامی بیداری کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تنظیم کی سپریم باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے دشمنوں نے حتمی شکست سے بچنے اور مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلمانوں کو فرقہ وارانہ ، نسلی اور مذہبی اختلافات میں الجھانے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تنظیم کی سپریم باڈی کے اختتامی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس بیان میں اسلامی ملکوں کی تمام سیاسی جماعتوں ، گروہوں اور تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ امت مسلمہ کو تقسیم اور اسلامی ملکوں کے حصے بخرے کرنے کی سازشوں سے پوری طرح ہشیار رہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی کوششوں سے صرف تسلط پسند طاقتوں کو فائدہ پہنچے گا۔ قابل ذکر ہے کہ اسلامی بیداری کونسل کی سپریم باڈی کے اجلاس میں دنیا کے پچاس سے زائد علما اور دانشور حضرات شریک تھے۔ اجلاس میں نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18