Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90277
Published : 29/12/2015 18:41

یمنی فوج کا سعودی عرب پر دوسری بار بیلیسٹک میزائل سے حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی حکومت کی جارحیت کے جواب میں، اپنا دوسرا بیلیسٹک میزائیل سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر داغا ہے-

یمنی نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کےمطابق یمن کی وزارت دفاع میں ایک فوجی ذریعے نے دشمن کی جاری جارحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اور عوامی دستوں نے دشمن کی بربریت کے جواب میں، قاہر ایک بیلیسٹک میزائیل کے ذریعے، سعودی عرب کے جنوبی صوبے جیزان میں آرامکو کمپنی کو نشانہ بنایا ہے- ایک اور خبر یہ ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دستوں نے گذشتہ روز عسیر میں سعودی عرب کی دو فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ، اس کاروائی میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے-

در ایں اثنا یمنی فوج نے میزائلوں اور توپخانے کے ذریعے، سعودی عرب کے صوبوں جیزان اور نجران پر بھی حملے کئے ہیں - اسی طرح یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحین کے ساتھ جھڑپ کے دوران، جارحین کے دو بڑے فوجی اڈوں کی حیثیت سے "حصن العاوہ " اور " الکربہ" علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-

مرکزی یمن کے صوبے مآرب کے شہر صرواح میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے کے نتیجے میں، جارحین سے وابستہ متعدد مسلح افراد ہلاک اور بعض قیدی بنا لئے گئے- سعودی جنگی طیاروں نے اس کے بعد صرواح پر بمباری کی-

دوسری جانب شمالی یمن کے صوبے ضین کے علاقے میں امریکی اور سعودی جارحین کے جنگی طیاروں کے حملے میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19