Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90291
Published : 30/12/2015 10:56

پاکستان: مردان میں خود کش حملہ، درجنوں جاں بحق اور زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں ہونے والے خودکش دھماکے میں بیس سے زائد افراد جاں بحق اور چالیس سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش حملہ آور نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا کے دفتر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے وقت دفتر کے باہر شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آنے والے افراد کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔

حکام نے بیس سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

دھماکے میں چالیس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے جہیں مقامی اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے مردان دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدری کا اظہار کیا۔ تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے۔ تاہم عموما طالبان اور اس سے وابستہ دہشت گرد گروہ اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19