Thursday - 2018 June 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90293
Published : 30/12/2015 10:59

پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری، دس دہشت گرد ہلاک اور زخمی

پاکستانی فضائیہ نے ملک کے نیم خود مختار قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے راجگل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس میں کم سے چار دہشت گرد ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوئے۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور افغان کی سرحد پر واقع خیبر ایجنسی سمیت دیگر قبائلی علاقوں کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جاتا ہے۔ پاکستانی فوج پچھلے دو سال سے اس علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے۔

پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر طالبان دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کے بعد پاکستانی فوج نے ملک کے قبائلی علاقوں میں آپریشن تیز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ سولہ دسمبر دو ہزار چودہ کو طالبان کے دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کر کے ایک سو چوالیس معصوم بچوں سمیت ایک سو پچاس بے گناہ افراد کو شہید کردیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 June 21