Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90294
Published : 30/12/2015 11:1

پاک و ہند سیکریٹری خارجہ کے مذاکرات جنوری کے وسط میں

پاکستان اور ہندوستان کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان مذاکرات جنوری کے وسط میں ہوں گے۔

اس بات کا اعلان پاکستان کے وزیراعظم کے مشیربرائے امور خارجہ سرتاج عزیر نے سینیٹ کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نےایوان کو بتایا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان خارجہ سیکریٹریوں کی سطح کے مذاکرات جنوری کے وسط میں اسلام آباد میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک آئندہ چھے ماہ کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کا شیڈول طے کر رہے ہیں۔

سرتاج عزیزنے کہا کہ اگلے چھ ماہ کے دوران پاکستان اور ہندوستان کے کون کون سے عہدیدار ملاقاتیں کریں گے، اس کا فیصلہ خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقات میں کیا جائے گا۔ انہوں نے لاہور میں پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کی ملاقات کو جذبہ خیرسگالی کا مظہر قرار دیا۔

سرتاج عزیز نے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ موثر سفارت کاری کے نتیجے میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24