Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90297
Published : 30/12/2015 11:5

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں ہر روز غیرملکی طیارے اترتے ہیں

افغان پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے انکشاف کیا ہے کہ غیر ملکی طیارے ہر روز اس ملک کے مشرقی صوبے ننگرہار میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں اترتے ہیں -

افغانستان کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر محمد ظاہر قدیر نے پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ غیر ملکی طیارے ہر روز نازیان ، اچین اور شنوار علاقوں میں اترتے ہیں اور وہاں سے پرواز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکام نے ان طیاروں کے اترنے اور پرواز کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ان طیاروں نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے- انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ان طیاروں کے ذریعے داعش کے افراد کو ہتھیار سپلائی کئے جا رہے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ ہتھیار کس ملک سے، اورکہاں سے آتے ہیں۔

ظاہر قدیر نے کہا ہے کہ جو افراد داعش کی صف میں جنگ کر رہے ہیں ، حکومت افغانستان نے ان کے لئے خصوصی ریفیوجی کارڈ صادر کئے ہیں- انہوں نے کہا کہ افغان فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے ساتھ جھڑپ میں جو افراد مارے گئے ہیں ، ان کے شناختی کارڈ اور رہائشی پرمٹ ننگرہار میں ملے ہیں- افغانستان کے ڈپٹی اسپیکر محمد ظاہر قدیر نے کہا کہ جن افراد کے لئے حکومت افغانستان نے ننگرہار میں رہائشی پرمٹ صادر کئے ہیں آج ان میں سے نوے فیصد داعش کی صف میں، افغان عوام اور حکومت کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت افغانستان اس مسئلے کی چھان بین نہیں کرتی تو وہ اپنی ذمہ داری پر ان اقدامات کے خلاف کارروائی کریں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19