Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90300
Published : 30/12/2015 11:12

جنرل فیروز آبادی نے الرمادی کی آزادی کی مبارک باددی-

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افوج کے چیف آف اسٹاف نے الرمادی میں عراقی عوام اور فوج کی کامیابی کی مبارک باد دی ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ ہفتہ وحدت کے مبارک موقع پرعراقی فوج اور رضاکار فورس کی فتح جو رسول اکرم (ص) کے مقدس نام کی برکت سے حاصل ہوئی ہے، شیعہ و سنی سمیت تمام مسلمانوں کے لئے مستقبل میں مزید کامیابی کی نوید ہے-

میجر جنرل فیروز آبادی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فلوجہ بھی عراقی فوج کے مکمل محاصرے میں ہے کہا کہ فلوجہ کے مخلص علماء، عوام کو مرکزی حکومت سے جوڑنے کے لئے متحد ہو جائیں اور امت رسول اللہ (ص) کی مدد کریں-

عراقی فوج نے داعش تکفیری گروہ کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پیر کو مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لے لیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25