Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90301
Published : 30/12/2015 11:14

صدر مملکت کی جانب سے سیرت نبی (ص) کی پیروی کی ضرورت پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سیرت نبی (ص) کی پیروی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تہران میں رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ عوام کے مختلف طبقات، اعلی حکام اور عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا کی ملاقات کے موقع پر تقریر کر تے ہوئے صدر مملکت حسن روحانی نے کہا کہ مسلم دنیا کو ہر دور سے زیادہ سیرت نبوی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر حسن روحانی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض اسلامی ممالک آپس میں ثقافتی اور اقتصادی لین دین کے بجائے بیرونی طاقتوں کے ساتھ پینگیں بڑھا رہے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ تیل قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی کرنے والے ملک کو آج ایک ہزار ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دوسروں کے لیے گڑھا کھودنے والا پہلے خود اس میں گرتا ہے۔ صدر حسن روحانی نے ایران کی امن و سیکورٹی کو رہبر انقلاب اسلامی کے ہدایایت پر عمل درآمد کا نتیجہ قرا ر دیا۔ انہوں نے تیس دسمبر دو ہزار نو کے تاریخ ساز مظاہروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن خاندان رسالت، اسلامی حکومت ،ولایت فقیہ اور ولی وفقیہ کے دفاع کا دن ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19