Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90304
Published : 30/12/2015 11:21

الازہر نے پانچ خطرناک دہشت گرد گروہوں کی فہرست جاری کر دی

مصر کی الازہر یونیورسٹی نے ایک رپورٹ میں دنیا کے پانچ خطرناک دہشت گرد گروہوں کی فہرست شائع کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی الازہر یونیورسٹی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں، داعش، بوکوحرام ، طالبان، فولانی ملیشیا اور الشباب کو دنیا کے خطرناک ترین دہشت گرد گروہوں میں قرار دیا ہے-

الازہر نے شام ، عراق اور لبنان میں داعش دہشت گرد گروہ کو القاعدہ کا بغل بچہ قرار دیا اور کہا کہ اس گروہ نے اب تک ایک ہزار بار سے زائد حملے کر کے شام ، عراق اور لبنان کے چھ ہزار سے زائد افراد کا قتل عام کیا ہے- اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بوکوحرام گروہ بھی کہ جو کیمرون اور نائیجیریا میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے رہا ہے، اب تک چھ ہزار سے زائد افراد کو ان علاقوں میں ہلاک کر چکا ہے اور اس گروہ نے حال ہی میں خود کو مغربی افریقہ میں داعش کا ایک جز قرار دیا ہے-

اس رپورٹ نے اسی طرح گروہ طالبان کو، داعش اور بوکوحرام کے بعد دنیا کا تیسرا خطرناک دہشت گرد گروہ قرار دیا ہے کہ جس نے افغانستان اور پاکستان کی حدود میں ہزاروں افراد کو قتل کیا ہے-

الازہر نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ فولانی گروپ جو نائیجیریا میں سرگرم ہے، ایک سو چوّن دہشت گردانہ کاروائیوں میں ایک ہزار سے زائد افراد کو قتل کرکے چوتھے نمبر پر ہے جبکہ الشباب گروہ، صومالیہ اور کینیا میں ایک ہزار چار سو چھیانوے افردا کو قتل کرکے پانچویں نمبر پر ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18