Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90305
Published : 30/12/2015 11:23

سعودی عرب کی اپنے ہی ایجنٹوں پر بمباری ، دس ہلاک

سعودی لڑاکا طیاروں نے جنوبی یمن میں اپنے ہی ایجنٹوں پر حملہ کر کے دسیوں افراد کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق جنوبی یمن کے صوبہ تعز کے حدہ الشقب علاقے میں اپنے ایجنٹوں کے ٹھکانے پر غلطی سے بمباری کر دی جس کے نتیجے میں دس سعودی ایجنٹ ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے-

دوسری جانب یمن کی عوامی رضا کار فورس نے بیس سعودی جارحین کو جو شمالی یمن کے الجوف علاقے میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے ، گرفتار کر لیا ہے- درایں اثنا یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مآرب کی صحن الجن چھاؤنی میں سعودی جارحین کے ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ تباہ کر دیا ہے-

صوبہ صنعا میں جدر کے رہائشی علاقے پر سعودی جارحین کے فضائی حملوں میں چار یمنی شہری شہید اور کئی زخمی ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں- سعودی بمباری میں اس رہائشی علاقے کو بھاری نقصان پہنچا ہے-

سعودی حکومت، امریکہ اور بعض عرب ممالک کے تعاون سے مارچ کے مہینے سے یمن پر حملے کر رہی ہے- ان حملوں میں اب تک یمن کی اکثر بنیادی تنصیبات، اسپتال، اسکول اور عام شہریوں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں- ان حملوں کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17