Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90307
Published : 30/12/2015 11:27

ایران کا جدید ترین بیلیسٹیک میزائل سپاہ پاسداران کے حوالے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے جدید ترین بیلیسٹیک میزائل سپاہ پاسداران کی تحویل میں دے دیئے جانے کی خبر دی ہے- ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عماد نامی جدید ترین بیلیسٹیک میزائل سپاہ پاسداران کی آپریشنل کمان کی تحویل میں دے دیا گیا ہے- بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ عماد نامی بیلیسٹیک میزائل، قدرمیزائل کی ترقی یافتہ اور جدید ترین شکل ہے کہ جس میں نشانے پر پہنچنے تک گائیڈ اور کنٹرول کرنے کی صلاحیت موجود ہے- عماد بیلیسٹیک میزائل کے اندر صحیح نشانے پر لگنے اور ہدف کو پوری طرح تباہ کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12