Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90310
Published : 30/12/2015 11:36

حماس اور حزب اللہ دہشتگرد گروہ نہیں : روس

روس نے حزب اللہ اور حماس کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے-

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ گینادی گاتیلوف نے کہا ہے کہ روس ، دہشت گرد گروہوں کی فہرست کے بارے میں اصولی طور پر امریکہ سے اتفاق نظر رکھتا ہے لیکن حزب اللہ اور حماس کا نام دہشت گرد گروہوں میں شامل کرنے کے بارے میں بات کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ہے-

روس کے نائب وزیر خارجہ نے اینٹرفیکس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس ، داعش ، القاعدہ اور جبھۃ النصرہ گروہوں کے نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے پر امریکہ کے ساتھ اتفاق نظر رکھتا ہے -

اس روسی سفارتکار نے امید ظاہر کی کہ عراق اور شام میں سرگرام دہشت گردوں کی فہرست تیار کرنے کا کام آئندہ پچیس جنوری یعنی شامیوں کے درمیان گفتگو کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مسٹورا کی جانب سے اعلان شدہ وقت تک مکمل ہو جائے گا-

روس کے سفارتی ذرائع کے مطابق ایک سو ترسٹھ تنظیموں کے درمیان سے دہشت گرد گروہوں کا تعین کیا جائے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20