Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90345
Published : 31/12/2015 13:32

بھارتیہ جنتا پارٹی سیاسی طاقت حاصل کرنے کے لئے فرقہ واریت کو فروغ دے رہی ہے: سونیا گاندھی

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر سیاسی طاقت حاصل کرنے کے لئے فرقہ واریت کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

زی نیوز کے مطابق نارائن گرو کی خانقاہ پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے نامور سماجی مصلح مسٹر نارائن گرو کی تعلیمات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر کے ان کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعصب، فرقہ وارانہ نظریات اور معاشرے کو تقسیم کر کے سیاسی طاقت حاصل کرنے والے نارائن گرو کے ساتھ اس سے بڑا دھوکہ نہیں کر سکتے ۔

سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ نارائن گرو نے مذہبی تنازعات سے دور رہنے اور عالمگیر امن، ہم آہنگی اور تمام مذاہب کی خوشحالی کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا، لیکن بی جے پی کی حکومت میں ذات اور مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ملک میں سے ہر قسم کے امتیازی سلوک کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے۔

یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ چند دن پہلے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے نارائن گروہ کی خانقاہ پر ایک تقریب سے خطاب کیا تھا۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے نریندر مودی کے خطاب کو فرقہ وارانہ اور سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18