Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90353
Published : 31/12/2015 13:48

امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے: روسی وزیر خارجہ

روس نے امریکہ کو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ خود کو الگ قوم تصور کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ دنیا کے تمام ملکوں پر اپنا کنٹرول قائم کرے لے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی یہی سوچ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں قائم داعش مخالف اتحاد بھی اسی سوچ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام اورعراق میں داعش کے خلاف جنگ کے لیے سن دوہزار چودہ میں ایک فوجی اتحاد قائم کیا تھا۔

امریکہ شام میں داعش کے خلاف حملوں کے ساتھ ساتھ شامی حکومت کے مسلح مخالفین کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت بھی کر رہا ہے۔امریکہ کی جانب سےشام مخالف مسلح گروہوں کی حمایت کی وجہ سےمشرق وسطی میں دہشت گرد گروہوں کو پیر جمانے کا موقع ملا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17