Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90354
Published : 31/12/2015 14:19

برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں زبردست اضافہ

برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

لندن پولیس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کے خلاف حملوں اور نفرت انگیز اقدامات میں اضافے کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف نومبر کے مہینے میں مسلمانوں کے خلاف اقدامات میں ایک سو اکہتر فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نومبر دو ہزار چودہ سے نومبر دوہزار پندرہ کے دوران اسلامو فوبیا کے آٹھ سو اٹھارہ کیس سامنے آئے ہیں جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران پیش آنے والے واقعات کے مقابلے میں تریسٹھ فی صد زیادہ ہیں۔

لندن پولیس کے مطابق پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کے خلاف حملوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر دو ہزار پندرہ کے دوران مسلمانوں کی زبانی توہین کے ایک سو تریسٹھ کیس ریکارڈ کئے گئے۔ جبکہ نومبر دوہزار چودہ میں یہ تعداد صرف ساٹھ تھی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15