Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90355
Published : 31/12/2015 14:23

یمنی فوج کا سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملہ، بھاری جانی و مالی نقصان

یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی حکومت کے مختلف فوجی مراکز پر حملے کرکے انھیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے مشترکہ میزائل یونٹ نے یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت کے جواب میں جیزان میں ، ام القطب، المغراب، الغاویہ اور السرداح فوجی چھاؤنیوں پر دور مار توپوں اور میزائلوں سے حملے کر کے انھیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اورعوامی رضاکاروں نے اسی طرح سعودی صوبہ نجران کے رجلا، قنا اور الحیض کے فوجی مراکز پر بھی میزائل برسائے ہیں۔

یمن کے صوبہ تعز کے علاقے ذباب میں سعودی زرخریدوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز پر بھی یمن کی فوج اور عوامی رضاکاروں کے مشترکہ توپخانے نے شدید گولہ باری کی ہے۔

اسی کے ساتھ المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے مارب اور المخا نامی شہروں پر بمباری کی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14