Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90358
Published : 31/12/2015 14:31

ترکی کے فوجیوں کی موجودگی کشیدگی کا باعث ہے: عراقی وزیر اعظم

عراق کے وزیر اعظم نے ملک سے ترکی کے فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے اسے کشیدگی پیدا ہونے کا باعث قرار دیا ہے-

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بدھ کو اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موصل کے قریب ترکی کے فوجیوں کی موجودگی نے کافی کشیدگی اور بہت سے مسائل کھڑے کر دیے ہیں- حیدر العبادی نے اپنے ترک ہم منصب احمد داؤد اوغلو سے کہا کہ بغداد، ترک فوج کی موجودگی کو جو عراق کی وفاقی حکومت کی اطلاع اور مرضی کے بغیر عراق میں داخل ہوئی ہے، مسترد کرتا ہے-

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ بغداد دورے کے موقع پر ترکی کے وفد کی جانب سے عراق سے انخلا کے وعدے کے باوجود ترکی نے ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا اور انقرہ کو چاہئے کہ وہ اپنے فوجیوں کو جلد سے جلد عراق سے باہر نکالے اور اس ملک کے اقتدار اعلی کا احترام کرے-

اس گفتگو میں ترکی کے وزیر اعظم نے داعش پر عراقی حکومت اور قوم کی فتح اور شہر الرمادی کی آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کے فوجی عراق میں موجود رہنے کا ارادہ نہیں رکھتے-

عراق اور ترکی کے تعلقات میں تین دسمبر سے اس وقت بحران پیدا ہو گیا جب ترکی کے بارہ سو فوجی صوبہ نینوا کے بعشیقہ علاقے میں داخل ہو گئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19