Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90366
Published : 31/12/2015 14:39

شمالی شام میں دہشت گردوں کا حملہ، دسیوں ہلاک اور زخمی

شام کے ایک کرد علاقے پر دہشت گردوں کے حملے میں دسیوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں-

شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے ایک ادارے نے اعلان کیا ہے کہ یہ دھماکے بدھ کو ترکی کی سرحد کے قریب واقع شہر قامیشلی میں دو رستورانوں میں ہوئے ہیں- رپورٹ کے مطابق ان دونوں دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم تیس افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- بعض ذرائع ابلاغ نے مرنے والوں کی تعداد سترہ اور زخمیوں کی تعداد تیس بتائی ہے-

کرد فوج کے ترجمان ریدور خلیل نے اس سلسلے میں کہا کہ زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ یہ دھماکے داعش دہشت گردوں نے کیے ہیں جو اس وقت شمال مشرقی شام میں کرد فوج سے برسرپیکار ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25