Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90368
Published : 31/12/2015 14:43

امریکہ کے خودسرانہ حملوں پر عراقی حکومت کی تنقید

عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی و سلامتی کمیشن نے مرکزی حکومت سے ہماہنگی کے بغیر امریکہ کی اسپیشل فورس کی کارروائیوں پر تنقید کی ہے-

عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی و سلامتی کمیشن کے سربراہ حاکم الزابلی نے کہا کہ امریکہ کی اسپیشل فورس نے مرکزی حکومت کو اطلاع دیئے بغیر داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں-

حاکم الزابلی نے امریکی فوجیوں کے مقاصد اور ان کی کارروائیاں داعش تک محدود ہونے کے سلسلے میں شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے علم میں لائے بغیر امریکہ کی اسپیشل فوج کا عراق آنا قابل قبول نہیں ہے- حاکم الزابلی نے کہا کہ امریکہ نے عراق میں فضائی حملوں کے لئے بین الاقوامی اتحاد کی موجودگی کو بہانہ بنا کر اپنے فوجی عراق بھیجے ہیں-

عراق کی حکومت قانون اتحاد کے ممبر پارلیمنٹ رسول ابوحسنہ نے بھی کہا ہے کہ امریکہ کی اسپیشل فورس ، عراقی حکومت سے ہماہنگی کے بغیر اس ملک میں سرگرمیاں انجام دے رہی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14