Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90379
Published : 1/1/2016 11:38

ایران کی جانب سے امریکا کو انتباہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نےامریکا کے یک طرفہ، خودسرانہ اورغیرقانونی اقدامات کے بارے میں حکومت امریکا کو خبردار کر دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے ایران کے میزائل پروگرام کے بہانے امریکا کی پرانی پابندیوں میں نئے افراد اور کمپنیوں کے نام شامل کئے جانے کے امکان سے متعلق رپورٹوں کے ردعمل میں جمعرات کے روز کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام کا مشترکہ جامع ایکشن پلان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اقدام اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کی قومی سلامتی اور دفاعی صلاحیت کی تقویت سے محروم نہیں کر سکتا۔ ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکا کے ہر مداخلت پسندانہ اقدام کا بھرپور جواب دے گا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق حکومت امریکا ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے البتہ ایرانی حکام نے حالیہ مہینوں میں امریکا کو خبردار کیا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی نوعیت کی نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنا مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہو گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19