Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90380
Published : 1/1/2016 11:40

ایران اور رومانیہ کے درمیان دو طرفہ ثقافتی تعاون میں توسیع

ایران اور رومانیہ دوطرفہ ثقافتی تعاون کو وسعت اور فروغ دیں گے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے قومی آرکائیو اور کتب خانے کے سربراہ رضا صالحی امیری نے ایران میں رومانیہ کے سفیر کرسٹین ٹیودرسکو کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران اور رومانیہ کے درمیان دیرینہ ثقافتی تعلقات رہے ہیں۔

انہوں نے رومانیہ کے ساتھ ثقافتی تعاون میں فروغ کے لئے ایران کے قومی آرکائیو اور کتب خانے کی آمادگی کا اعلان کیا اور کہا کہ اس تعاون میں دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی نمائشوں اور کتب میلوں کا انعقاد نیز کتب خانوں کا تعاون شامل ہے جس پر معاہدوں کے دائرے میں عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔

ایران میں رومانیہ کی سفیر کرسٹین ٹیودرسکو نے بھی ایران اور رومانیہ کے درمیان ثقافتی تعاون میں فروغ پر تاکید کی اور کہا کہ ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تمام میدانوں میں قابل توجہ ترقی و پیش رفت کی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25