Thursday - 2018 June 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90387
Published : 1/1/2016 11:59

کابل میں پاکستان کے سفیر سے افغان عہدیدار کی ملاقات

افغانستان کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کابل میں پاکستان کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔

افغانستان کی وزارت خارجہ کے مالی امور کے ایک عہدیدار نصیر احمد اندیشہ نے کابل میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین سے ملاقات میں مختلف مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ اس ملاقات میں انھوں نے دونوں ملکوں کے سفارتکاروں کے تحفظ کو دونوں ممالک کے سیکورٹی اداروں کی اہم ذمہ داری قرار دیا۔

اس ملاقات میں کابل میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے بھی کہا کہ وہ اپنے ملک کے حکام کو پاکستان میں افغان سفارتکاروں کے بارے میں حکومت کابل کی تشویش سے باخبر کریں گے۔ فریقین کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں افغان مہاجرین کے مختلف مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 June 21