Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90391
Published : 1/1/2016 12:10

شامی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، ایک اور علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

شام میں فوج نے ایک جنوب مغربی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے شام کے جنوب مغربی علاقے صمدانیہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ اس علاقے کو آزاد کرانے سے پہلے دہشت گرد گروہوں اور شامی فوج کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ادھر شام کے جنوب میں واقع صوبے درعا کے شمالی مضافات کے اسٹریٹیجک علاقے شیخ مسکین کو بھی شامی فوج نے آزاد کرا لیا ہے۔ شامی فوج نے شیخ مسکین پر اچانک حملہ کر کے دہشت گردوں کو فرار ہونے کا بھی موقع نہیں دیا اور دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25