Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90392
Published : 1/1/2016 12:29

صیہونی فوجیوں کی بربریت کا سلسلہ جاری، نابلس میں ایک اور فلسطینی شہید

صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی شہری کو غرب اردن کے شہر نابلس میں گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ صیہونیوں نے دعوی کیا کہ شہید ہونے والا فلسطینی شہری اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

اس سے پہلے لبنان کے المیادین ٹی وی نے خبردی تھی کہ ایک فلسطینی شہری نے نابلس کے علاقے میں کئی صیہونیوں کو اپنی گاڑی سے کچل دیا ہے۔

قابل ذکرہے کہ یکم اکتوبر سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے خلاف نئی تحریک انتفاضہ جاری ہے جسے انتفاضہ قدس کا نام دیا گیا ہے۔

تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں ایک سو چوالیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کر کے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20