Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90394
Published : 1/1/2016 12:33

روس نے ترکی کی مزید کئی کمپینوں پر پابندی عائد کر دی

روس نے ترکی کی مزید کئی کمپینوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیراعظم دمیتری میدودیف نے روس میں سرگرم ترکی کی مزید کئی کمپنیوں پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ روسی وزیراعظم کے حکم کے مطابق روس میں تعمیرات، سیاحت اور ہوٹل مینیجمنٹ کے شعبوں میں کام کرنے والی ترکی کی کمپنیوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ روس میں ان کمپنیوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جن کے مالک ترک ہیں۔

روس کی طرف سے جن کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں علمی و تحقیقاتی کمپنیاں اور سیاحتی ادارے بھی شامل ہیں۔ روسی حکومت کا یہ نیا اقدام نومبر کے اواخر میں روسی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کے ترکی کے اقدام کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن کے احکامات کی بنیاد پر انجام پایا ہے۔

حکومت روس کے حکم نامے میں ترکی سے غذائی اشیا کی برآمد پر پابندی، روس میں ترک کمپنیوں کی سرگرمیوں پر پابندی اور روسی کمپنیوں میں ترک مزدوروں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی شامل ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے پابندیاں عائد ہونے کی وجہ سے ترکی کو سالانہ آٹھ ارب ڈالر کا نقصان ہو گا بلکہ ممکن ہے کہ یہ نقصان بارہ ارب ڈالر تک بھی پہنچ جائے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14