Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90395
Published : 1/1/2016 12:34

نئے عیسوی سال کے آغاز کے موقع پر پورے برطانیہ میں پولیس اور سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ

نئے عیسوی سال کے آغاز کے موقع پر پورے برطانیہ میں پولیس اور سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ جب آتشیں اسلحہ رکھنے والے تمام پولیس افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ہائی الرٹ رہیں اورانہیں تعیناتی کا مقام ترک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

ڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق نئے عیسوی سال کے موقع پر ملک کی تمام مسلح افواج کو بھی چوکس رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ ایسی انٹیلی جینس رپورٹیں ملنے کے بعد کیا گیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند عناصر برطانیہ میں نئے سال کی تقریبات میں رخنہ اندازی کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب نئے عیسوی سال کے موقع پر مسلح افواج کے اہلکاروں کو چیک پوسٹ ترک نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ادھر لندن کے میئر بورس جانسن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر میں ہونے والی نئے سال کی تقریبات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18