Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90396
Published : 1/1/2016 12:36

سال دو ہزار پندرہ میں امریکا میں غریب افراد کی تعداد میں اضافہ

دو ہزار پندرہ میں امریکا میں غریب افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار پندرہ میں امریکا میں غریب افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور کیلی فورنیا میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے بچوں کی تعداد میں دو ہزار چودہ کی نسبت تیس فی صد اضافہ ہوا ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ پینتیس ممالک میں امریکا دوسرا ملک ہے جہاں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

امریکا کے غریب اور بھوک کا شکار افراد میں غذائی عدم سلامتی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی معاشرے کے اعلی طبقے کے افراد سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرتے ہیں اور مجموعی آمدنی کا سینتیس فی صد حصہ بہت زیادہ امیر افراد سے تعلق رکھتا ہے جن کی تعداد اعشاریہ صفر ایک فی صد ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18