Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90402
Published : 1/1/2016 17:10

نئے عیسوی سال کی مبارکباد

نئے عیسوی سال کے آغاز کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران، مختلف مذاہب کے پیروکاروں خاص طور سے عیسائی برادری کو تہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔

نئے عیسوی سال کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور دیگر اعلی حکام نے دنیا کے مختلف ملکوں خاص طور سے عیسائی ملکوں کے حکام اور عوام کے نام اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام لوگوں منجملہ عیسائی برادری کے لئے امن و سلامتی اور خوشحالی کی آرزو کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مسلمانوں کی مقدس آسمانی کتاب قرآن مجید کی متعدد آیات میں حضرت عیسی(ع) کو اولوالعزم پیغمبر قرار دیتے ہوئے آپ کے مقام و کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو ٹیلیویژن بھی نئے عیسوی سال کے موقع پر حضرت عیسی(ع) کے حقیقی پیروکاروں کی خدمت میں دل کی اتاہ گہرائی سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15