Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90404
Published : 1/1/2016 17:43

دبئی، ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں پینتیس افراد زخمی

دبئی میں برج خلیفہ کے قریب واقع ہوٹل میں بھیانک آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم پینتیس افراد زخمی ہوگئے۔

ہوٹل میں آگ لگنے کا یہ واقعہ نئے عیسوی سال کے جشن سے صرف چند گھنٹے قبل پیش آیا جہاں آگ نے ہوٹل کی ترسٹھ منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ بھیانک آگ ہوٹل کی بیسویں منزل پر لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے اس ہوٹل کے ایک بڑے حصے میں پھیل گئی اور دھوئیں کے سیاہ بادل میلوں دور تک نظر آنے لگے۔

آگ لگنے کے واقعے کے فوری بعد امدادی کارروائی شروع کردی گئی اور ہوٹل میں مقیم لوگوں کو عمارت سے باہر نکال کر دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ برج خلیفہ کے قریب واقع یہ ہوٹل، دو سو کمروں پر مشتمل ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14