Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90405
Published : 1/1/2016 17:46

تہران کے خطیب جمعہ کا عظیم اسلامی تہذیب کے احیا کی ضرورت پر زور

تہران کے خطیب جمعہ جحت الاسلام کاظم صدیقی نے عظیم اسلامی تہذیب کے احیا کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

حجت الاسلام کاظم صدیقی نے تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران توحید اور اسلامی اخلاق کی بنیاد پر ایک عظیم اسلامی تہذیب کے قیام کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں حقیقی محمدی اسلام اور اسلامی تہذیب کو ترقی دینے کے لیے علمائے کرام اور دانشور حضرات کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام کاظم صدیقی نے اسلامی ملکوں اور خطے میں جاری بحرانوں اور دہشت گردی پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مسلم امہ پر وزر دیا کہ وہ اس بات کی ہرگز اجازت نہ دے کہ سامراجی طاقتیں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے مسلمانوں کے درمیان انسانیت کے جذبے کو مخدوش کر سکیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ ابراہم زکزکی کے گھر پر فوج کے حملے اور زاریا شہر کی متعدد امام بارگاہوں کو مسمار کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا کی سرزمین پر بہنے والا بے گناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے دو ہزار نو کے صدارتی انتخابات کے بعد پیش آنے والے واقعات کو اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام اور انقلاب کے درمیان خلیج اور فاصلہ پیدا کرنے کی امریکی اور برطانوی سازش کو ایران کے بابصیرت عوام نے تیس دسمبر کے عظیم مظاہروں میں شرکت کر کے ناکام بنا دیا۔

حجت الاسلام کاظم صدیقی نے ایرانی عوام پر زور دیا کہ وہ آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں اور بہترین پارلیمانی نمائندوں کا انتخاب کریں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15