Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90414
Published : 2/1/2016 6:1

یمن پر سعودی عرب کی تازہ جارحیت، بارہ سے زائد افراد شہید

یمن پر سعودی عرب کی تازہ جارحیت میں ایک درجن سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں۔

خبروں کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ کے خیران المحرق نامی علاقے میں دو رہائشی عمارتوں پر بمباری کی ہے۔ اس بمباری کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ صوبہ حدیدہ میں ایک فیکٹری پر سعودی طیاروں کی بمباری میں ایک عام شہری شہید ہو گیا۔

ایک کم سن یمنی بچہ اس وقت شہید ہو گیا جب سعودی جارح طیاروں نے صوبہ صعدہ کے ساقین نامی شہر پر بمباری کردی۔ اس سے پہلے سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی متعدد رہائشی علاقوں پر بمباری کی تھی۔ تازہ ترین خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب کے شہر سرواح میں بھی رہائشی عمارتوں پربمباری کی ہے۔ اس بمباری میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15