Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90416
Published : 2/1/2016 6:5

چین میں مقامی طور پر طیارہ بردار بحری جہاز کی تیاری شروع

چین مقامی ٹیکنالوجی کی مدد سے دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بنا رہا ہے۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پچاس ہزار ٹن وزنی جہاز شمالی بندرگاہ دالیان میں بنایا جا رہا ہے۔ چین کے پاس اس وقت یوکرائن سے ایک دہائی قبل خریدا گیا ایک ایسا پرانا جہاز ہے، جسے چین میں اسلحہ سے لیس کیا گیا تھا۔

چین کی وزارت ترجمان کے مطابق، پہلے جہاز کی دوبارہ فٹنگ سے حاصل ہونے والے تجربے کے بعد دوسرا طیارہ بردار جہاز مکمل مقامی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا جا رہا ہے۔ چین مسلسل اپنے بحری بیڑے میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل فریگیٹس، ڈسٹرائر اور ایٹمی آبدوزیں شامل کر رہا ہے۔ جاپان اور امریکا کی جانب سے چینی بحریہ کی تقویت پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23