Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90418
Published : 2/1/2016 6:10

فرانس پر دہشت گردانہ حملہ ہونے کا خطرہ ہے، اولاند

فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ان کے ملک پر ایک بار پھر دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے۔

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے نئے عیسوی سال کی مناسبت سے اپنے ملک کے عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ فرانس پر ایک بار پھر دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے اور اس ممکنہ حملے کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

پیرس کے دہشت گردانہ حملوں کے چھے ہفتے بعد فرانسیسی عوام سے خطاب کرتے ہوئے فرانسوا اولاند نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فرانس کی مہم جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ پیرس کے دہشت گردانہ حملوں میں، جن کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی، ایک سو تیس سے زائد افراد ہلاک اور تین سو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

فرانس نے نئے سال کے جشن کے موقع پر ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر ایک لاکھ سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13