Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90419
Published : 2/1/2016 6:12

دہلی حکومت کا آلودگی کم کرنے کے لیے اقدام، گاڑیوں کے لیے جفت اور طاق نمبر کا قانون لاگو

دہلی حکومت نے شہر کو آلودگی سے بچانے اور ہوا کو صاف اور بہتر بنانے کی غرض سے آج سے گاڑیوں کے لئے جفت اور طاق کا قانون لاگو کر دیا -

دہلی سے موصولہ رپورٹ کےمطابق ابتدائی طور پر اس قانون پر علمدرآمد، آزمائشی بنیاد پر پندرہ دنوں کے لئے شروع کیا گیا ہے- ٹریفک پولیس کے ایک ذریعے کا کہنا ہے اس قانون کی مخالفت کرنے والے ایک شخص پر دو ہزار روپیہ کا جرمانہ لگایا گیا ہے جو دہلی کے متوسط طبقے کے افراد کے لئے نسبتا زیادہ ہے-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ نئی دہلی میں ٹریفک پولیس کے ایک سینئر عہدیدار انکت کمار نے فرانس پریس کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ دہلی کے بیشتر شہری اس قانون کی پابندی کر رہے ہیں- انکت کمار نے کہا کہ توقع تھی کہ شروع کے آدھے گھنٹے میں ہی دسیوں گاڑیوں پر جرمانہ لگ جائے گا لیکن عوام نےاس قانون پر اچھی طرح عمل کیا ہے- نئی دہلی میں اس قانون کے لاگو ہونے کے ساتھ ہی ایک دن میں دس لاکھ گاڑیاں پابندی کی وجہ سے سڑکوں سے غائب رہیں گی-

واضح رہے کہ نئی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جانب سے نئی دہلی میں آلودگی پر قابو پانے کے لئے جن اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں جفت اور طاق نمبر کی گاڑیوں کو ایک ایک دن کے فرق سے سڑکوں پر لانے کا اعلان سب کی توجہ کا مرکز رہا ہے - اگرچہ بعض سرکاری حکام نے اس سے قبل کہا تھا کہ جس شہر میں ٹریفک قانون کی کھلی خلاف ورزی ہوتی ہو وہاں یہ قانون ناکامی سے دوچار ہو جائے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15