Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90420
Published : 2/1/2016 6:15

امریکہ اپنے وعدوں کی پابندی کرے

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے، بعض طلبا، سیاحوں اور لیگل افراد کوامریکہ سے نکالے جانے کے اقدام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کی پابندی کرے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں جو جمعے کو شائع ہوا، کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں اس ملک کے متعدد افراد کو، جن کے پاس لیگل ویزے تھے، اس ملک سے نکال دیا گیا ہے اور واشنگٹن کو چاہئے کہ اپنے سفارتخانوں سے جاری کئے جانے والے ویزوں کا احترام کرے- ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اس بیان میں اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ امریکہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو معتبر ویزے کے ساتھ ساتھ دیگر دستاویزات بھی اپنے ساتھ رکھیں-

ہندوستان کی وزارت داخلہ نے امریکہ سے نکالے جانے والے افراد کی تعداد کے بارے میں کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ہے اورصرف یہی اعلان کیا ہے کہ سب سے زیادہ ہندوستانی شہری شیکاگو ایئرپورٹ سے ڈیپورٹ کئے گئے ہیں- ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ سے نکالے گئے ہندوستانی باشندوں نے ہندوستان میں امریکی سفارتخانے سے لیگل ویزے حاصل کئے تھے، کہا کہ امریکی حکام نے ہندوستان کی وزارت خارجہ کو بتایا ہے کہ یہ اقدام امریکہ میں ایمیگریشن کی نئی پالیسی کے تحت اٹھایا گیا ہے اور صرف ہندوستان سے ہی مخصوص نہیں ہے-

واضح رہے کہ امریکہ کے محکمہ ایمیگریشن نے ایک ہفتہ قبل دوسری مرتبہ ہندوستان کے سولہ طلباء کے ویزے منسوخ کرکے ان کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا- یہ طلبا تعلیم کی غرض سے ابوظبی سے امریکہ جا رہے تھے تاہم ایئرپورٹ پر پولیس نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا اور غیر مربوط سوالات پوچھنے کے بعد ان کے ویزوں کو منسوخ کر دیا -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19