Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90656
Published : 4/1/2016 16:56

تہران اور مشہد میں دو سڑکوں کو آیت اللہ باقر نمر سے موسوم کر دیا گیا

تہران کی سٹی کونسل نے اپنے ہنگامی اجلاس میں شہر کی اہم ترین خیابان کا نام آیت اللہ نمر باقر نمر کے نام سے موسوم کرنے کی فوری منظوری دے دی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق آیت اللہ نمر کے نام سے خیابان کا نام منسوب کیے جانے کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

تہران کی سٹی کونسل کے نائب سربراہ مرتضی طلائی کے مطابق اجلاس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ سعودی عرب کے سفارت خانے کو جانے والی شاہراہ کا نام آیت اللہ نمرباقر نمر کے نام سے منسوب کردیا جائے۔ سٹی کونسل کے قوانین کے مطابق کونسل کے ارکان کی تجویز کو حتمی منظوری کے بعد لازمی جائزے اور علمدرآمدکے لیے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

دوسر ی جانب مشہد کی بلدیہ عظمی نے اپنے ہنگامی اجلاس میں اعلان کیا کہ سعودی قونصلیٹ کو جانے والی شاہراہ کا نام خیابان مشہد سے بدل کر خیابان آیت اللہ نمر باقر النمر رکھ دیا گیا ہے۔ بلدیہ عظمی مشہد کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اقدام آیت اللہ نمر باقر نمر کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20