Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90658
Published : 4/1/2016 17:2

صنعا پر سعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

علاقے میں جارحانہ اقدامات اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کے دائرے میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر صنعا کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا۔

سعودی عرب نے یمن میں فائر بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  اس ملک کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر جارحانہ حملے کئے۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے اتوار کی رات، یمن کے دارالحکومت صنعا پر اب تک کا سب سے بڑا وحشیانہ حملہ کیا اور صنعا کے مختلف علاقوں میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں گونجتی رہیں۔

اگرچہ پندرہ دسمبر کو فائر بندی کا اعلان کیا گیا تھا مگر فائر بندی کے پہلے روز سے ہی  یمن کے مختلف علاقوں خاص طور سے صوبے تعز میں سعودی عرب کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزی جاری رہی۔ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے باوجود یمنی عوام کی استقامت بدستور جاری ہے اور انھوں نے سعودی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے اپنے آہنی عزم پر ایک بار پھر تاکید کی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18