Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90659
Published : 4/1/2016 17:6

ہندوستان و میانمار کے سرحدی علاقے میں زلزلہ، دسیوں افراد ہلاک و زخمی

ہندوستان کی ریاست منی پور میں آنے والے زلزلے میں کم از کم چھے افراد ہلاک اور سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوستان کی ریاست منی پور کا دارالحکومت امپھال میں ستّاون کلو میٹر زیر زمین تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدّت چھے اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچا۔ زلزلے کے جھٹکے، ہندوستان کی مختلف دیگر ریاستوں منجملہ مغربی بنگال اور اروناچل پردیش سمیت میانمار، بھوٹان اور بنگلہ دیش میں بھی محسوس کئے گئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20