Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90710
Published : 5/1/2016 13:20

ایران اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بعض ممالک مشرق وسطی کے علاقے کے بحرانوں کو ہوا دے رہے ہیں۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کو تہران میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آج مشرق وسطی کو انتہا پسندی اور بحرانوں کا سامنا ہے اور بعض ممالک ان بحرانوں کو ہوا دے رہے ہیں- انہوں نے اس پریس کانفرنس میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی اور اس کو تقویت پہنچانے والے عوامل کا مقابلہ اور انسداد منشیات اور انسانی حقوق کے بارے میں تعاون جیسے معاملات بات چیت کے موضوعات میں شامل تھے -

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں اقتصادی تعلقات میں توسیع اور بینکاری کے شعبے میں تعاون پر سمجھوتے اور بعض ملکوں میں پھیلائے جا رہے اسلامو فوبیا کو ناکام بنانے کے سلسلے میں بھی گفتگو ہوئی-

ڈنمارک کے وزیر خارجہ کرسٹین جانسن نے بھی اس پریس کانفرنس میں ایران کے ساتھ مختلف میدانوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ دلچسپی کے معاملات اور علاقائی مسائل پر بات چیت ہوئی- ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے ساتھ اس ملک کا ساٹھ رکنی اقتصادی وفد بھی تہران آیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22