Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90718
Published : 5/1/2016 13:41

داعش کے خلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کئے جانے کی ضرورت پر افغان صدر کی تاکید

افغانستان کے صدر نے سیکورٹی فورسز کو افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کو چاہئے کہ اپنے ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کا مکمل قلع قمع کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں۔ انھوں نے یہ بات کابل میں صوبے ننگرہار کے عمائدین سے ملاقات میں کہی۔ انھوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کرنے کے لئے کسی بھی طرح کے اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

محمد اشرف غنی نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف افغان سیکورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے اور کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ افغان حکام نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مشرقی صوبے ننگرہار میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دو سو مسلح مخالفین منجملہ داعش دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22