Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90720
Published : 5/1/2016 13:45

ایران کے ساتھ تعلقات منقطع

شام میں سرگرم دہشت گر د گروہ جیش الاسلام نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے سعودی حکومت کے اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

رویٹرز نے خبر دی ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ جیش اسلام نے پیر کو اعلان کیا  کہ وہ ایران سے تعلقات منقطع کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے -

واضح رہے کہ جیش الاسلام وہ دہشت گرد گروہ ہے جس نے شامی حکومت کے مخالف گروہوں کے اجلاس میں کہ جو سعودی عرب میں ہوا تھا، شرکت کی تھی - ابھی چند روز قبل اس گروہ کا سرغنہ زہران علوش اور اس کے کئی ساتھی غوطہ شرقی میں شامی فضائیہ کے حملے میں ہلاک کر دئے گئے-

سعودی عرب نے دہشت گردوں کے اس سرغنے کی ہلاکت کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ علوش کی ہلاکت سے شام میں قیام امن میں کوئی مدد نہیں ملے گی -

یاد رہے کہ جیش الاسلام کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو سعودی عرب اور علاقے کی بعض دیگر عرب حکومتوں کی حمایت حاصل ہے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20