Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90724
Published : 5/1/2016 13:49

بغداد میں سعودی عرب کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہرہ

آل سعود حکومت کے ہاتھوں سعودی عرب کے مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی پھانسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہزاروں عراقیوں نے دارالحکومت بغداد میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔

العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرتے ہوئے ہزاروں تعداد میں عراقیوں نے آیت اللہ النمر کو پھانسی دیے جانے کی شدید مذمت کی اور آل سعود حکومت کے خلاف کارروائی اور اسلامی ملکوں کی جانب سے سعودی عرب کا اقتصادی بائیکاٹ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی عرب کی آل سعود حکومت کی جارحیت پر مشتعل عراقی عوام نے بغداد میں سعودی عرب کے سفیر کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی تاہم عراقی سیکورٹی فورسز نے انھیں اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ عراقی مظاہرین نے سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور سعودی سفیر کو عراق سے نکالے جانے کا مطالبہ کیا۔ عراقی مظاہرین نے اپنے ملک کا قومی پرچم لہراتے ہوئے مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت پر تاکید بھی کی۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کی مختلف مذہبی شخصیات کا کہنا ہے کہ آیت اللہ شیخ باقر النمر کو شہید کرنے سے آل سعود حکومت کا مقصد، مسلمانوں میں تفرقہ پھیلانا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22