Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90726
Published : 5/1/2016 13:51

دہشت گردی کے مقابلے میں ہندوستان کے ساتھ پاکستان کے تعاون پر تاکید

پاکستان کی وزارت خارجہ نے دہشت گردی کے مقابلے میں ہندوستان کے ساتھ تعاون پر تاکید کی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد، دہشت گردی کا مقابلہ اور اس لعنت کا خاتمہ کئے جانے میں نئی دہلی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، نئی دہلی کو مکمل اطلاعات فراہم کرکے علاقے سے دہشت گردی کا خاتمہ کئے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کا یہ بیان، ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ پندرہ جنوری کو دونوں ملکوں کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان نئی دہلی میں مذاکرات ہونے والے ہیں۔

اس سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان اس قسم کے مذاکرات، نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کے ساتھ انجام پانے والی ملاقات کی بناء پر منسوخ کردیئے گئے تھے۔ دوسری جانب ہندوستان کے پٹھان کوٹ ایربیس پر ہونے والے حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات، نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ ہندوستان کی حکومت نے پاکستان کی سرحد سے متصل اپنے ملک کی ریاست پنجاب میں واقع پٹھان کوٹ ایر بیس پر ہونے والے اس حملے کا ذمہ دار، جیش محمد کو قرار دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18