Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90750
Published : 5/1/2016 20:13

سعودی عرب کے اشتعال انگیز اقدامات کے بارے میں اقوام متحدہ کے نام ایران کا مراسلہ

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سیکریٹری جنرل کے نام ایک خط میں آیت اللہ شیخ باقر النمر کو شہید کرنے کے بارے میں سعودی حکومت کے اشتعال انگیز اقدام کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے اس عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل، بان کی مون کے نام اپنے خط میں تہران اور مشہد میں سعودی سفارتی مراکز سے متعلق پیش آنے والے واقعات کی روک تھام کے بارے میں ایران کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انھوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہ سیکورٹی فورسز کی کوششوں کے باوجود احتجاج کرنے والے بعض افراد، سفارتی مراکز کے مقامات تک پہنچ گئے اور انھوں نے عمارتوں کو کچھ نقصان بھی پہنچایا، لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سفارتی مراکز کے تحفظ سے متعلق تمام قوانین و بین الاقوامی کنوینشنوں کا پابند ہے اور وہ سفارتی مراکز کو پیش آنے والے واقعات کے تمام ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام اس خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ واقعات پیش آنے کے بعد ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے متعلقہ اداروں منجملہ وزارت داخلہ کو واقعات کا جائزہ لینے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کئے جانے کی ہدایات جاری کیں اور ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے بھی مسئلے کا ہمہ جہتی جائزہ لئے جانے پر تاکید کی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے آخر میں اپنے اس خط کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی دستاویز کی حیثیت سے درج اور شا‏ئع کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22